the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئى دہلى، 31 جنورى (يو اين آئى) مرکزى وزير  برائے اقليتى امور کے رحمن خان نے آج يہاں وضاحت کى کہ عازمين حج کےلئے مليشيا کى طرز پر حج کونسل کے قيام کى تجويز وزيروں کے گروپ کے سامنے زير غور ہے، جس پر بہت جلد فيصلہ کئے جانے کى توقع ہے۔مسٹر رحمن خان نے يہاں يو اين آئى سے بات چيت کے دوران کہا کہ وزير خزانہ پى چدمبرم کى سربراہى والى وزيروں کے گروپ کے پاس حج کونسل کے قيام کا معاملہ زير غور ہے۔ وزارتى گروپ کى رضامندى ملنے کے بعد اسے مرکزى کابينہ ميں پيش کيا جائے گا، جس کى منظورى ملنے کے بعد اس پر عمل درآمد شروع کرديا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ مرکزى حکومت نے اس سلسلے ميں اسٹيٹ بنک آف انڈيا (ايس بى آئى) کے مارکيٹنگ ڈويژن کہ ايک پروجيکٹ تيار   کرنے کى ذمہ دارى سونپى ہے۔ اسى کى بنياد پر اس



اسکيم کو  پہلے وزارتى گروپ اور پھر کابينہ کى منظورى ملے گى۔
اقليتى امور کے وزير نے کہا کہ مليشيا کى طرز پر حج کونسل کے قيام کى منظورى ملنے کے بعد عازمين کے لئے حج کرنا بہت آسان ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حج کونسل کے پروگرام کے تحت  ہر  عازم حج ہر ماہ کچھ  مقررہ رقم حکومت اور  غيرسرکارى تنظيموں (اين جى اوز)   کے توسط سے حکومت کے منظور شدہ ادارے ميں جمع کرائے گا اور جب عازم حج  کے اکاؤنٹ ميں سفر حج کے قابل رقم جمع ہوجائے گى، اسے سفر حج پر روانہ کرديا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حج کونسل کے قيام سے غريب اور کم بجٹ والے افراد بھى حکومت کى اسکيم کے تحت رقم جمع کرکے آسانى سے سفر حج کے لئے جاسکتے ہيں۔  انہوں نے اميد ظاہر کى کہ حج کونسل کے قيام کو بہت جلد منظورى مل جائے گى۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.